خاتون صحافی کی ہلاکت پر الجزیرہ کا عالمی عدالت سے رجوع

220

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اسرائیلی فوج کی گولی سے ہلاک ہونے والی خاتون صحافی شیرین عاقلہ کے قتل پر جرائم کی عالمی عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔ نشریاتی ادارے نے خاتون صحافی کے کیس میں اپنی قانونی ٹیم کو عالمی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس سلسلے میں عالمی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔