بولیویا میں تودے گرنے سے 5 کان کن ہلاک

326

لاپاز (انٹرنیشنل ڈیسک) بولیویا میں دریا کے کنارے تودے گرنے سے سونے کی کان میں کرنے والے 5مزدور ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ سینٹرل کوچابامبا ڈپارٹمنٹ کے کوکاپاٹا شہرمیں پیش آیا۔ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان تھیں۔