کراچی: شیرشاہ کی فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان

383

کراچی: کراچی میں شیر شاہ جہاں آباد میں فوم اور گدے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔ آگ بجھانے کے لئے شہربھر کے فائر ٹینڈرز طلب کرلئے گئے۔

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں جمعہ کو دوپہر2 بجے کے بعد فوم اور گدے بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ کی جانب سےآگ کو تیسرے درجےکاقرار دیا گیا ہے۔

فوری طور پر 8 گاڑیاں بھیجی گئیں۔ ایس پی بلدیہ ٹاو¿ن نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فائربریگیڈ کےمطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم 1 شخص بے ہوش ہوا جس کو طبی امداد فراہم کردی گئی۔