چین کا خلائی ٹریکنگ جہازاپنے100 ویں مشن پر روانہ

405

نانجنگ:چین کا خلائی ٹریکنگ جہاز یوآن وانگ -3 جمعرات کو مشرقی صوبے جیانگ سو کی ایک بندرگاہ سے اپنے رواں سال کے پہلے سفر پر روانہ ہوا۔

بحری جہاز اس سفر کے دوران اپنا 100 واں سمندری مشن انجام دے گا۔یوآن وانگ 3اپنے 100 ویں مشن پر روانہ ہونے والا ملک کے یوآن وانگ بحری بیڑے کا پہلا جہاز بن گیا ہے۔ 18مئی 1995 کو بیڑے میں شامل کیا گیا

یوآن وانگ 3دوسری نسل کا چینی خلائی جہاز ہے جو بنیادی طور پر سیٹلائٹ، خلائی جہاز اور خلائی اسٹیشنز کے لیے سمندری پیمائش ،کنٹرول اور مواصلاتی مشن انجام دیتا ہے۔اس بحری جہاز نے خلائی جہاز کے لیے 90 سے زیادہ سمندری ٹریکنگ اور نگرانی کے مشن انجام دئے ہیں، جن میں شینژو خلائی جہاز، چھانگ ای قمری مشن اور بے ڈوسیٹلائٹ شامل ہیں۔