ڈالر کی قدر ملکی تاریخ میں پہلی بار 202 روپے سے متجاوز ،سونے کے نرخ میں مزید 1950 روپے کا اضافہ

312

کراچی (اسٹاف رپورٹر/ مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ملکی تاریخ میں پہلی بار201 روپے سے بھی تجاوز کرگئی جبکہ اوپن ماریٹ ڈالر 202 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 45 پیسے کی کمی سے 200.48 روپے کی سطح پر بھی آگئی لیکن بعد دوپہر طلب بڑھنے کے سبب ڈالر کے انٹر بینک ریٹ مزید 48 پیسے کے اضافے سے 201.41 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر20 پیسے کے اضافے سے 202 روپے کی بلند سطح پر بند ہوئی۔ علاوہ ازیںملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں ایک ہزار 950 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 43 ہزار 600 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونا 4 ڈالرز سستا ہوا اس طرح اس کی قیمت کم ہوکر ایک ہزار 854 ڈالر فی اونس ہوگئی۔