شمالی وزیرستان ، چوکی پردہشتگردوں کے حملے میں 2جوان شہید

201

میر علی(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں چوکی پردہشت گردوں کے حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ پرپاک فوج کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی گئی۔فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے،شہید سپاہی 20سالہ ظہور خان کا تعلق لوئر دیر سے تھا،شہید سپاہی 23 سالہ رحیم گل ایبٹ آباد کا رہائشی تھا،دونوں جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔