پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ذمے داریاں سنبھال لیں

119

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں سفارتخانہ میں اپنے منصب کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔سفیر ڈونلڈ بلوم پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستان اور امریکا کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کی قیادت اور پاکستان کے مستحکم ، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔اس مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے سفیر بلَوم امریکی مشن پاکستان میں اپنے ساتھ بیش بہا تجربہ اور مہارت لے کر آئے ہیں۔پاکستان آمد پر سفیر بلَوم نے کہا کہ وہ پاکستان پہنچ کر خوشی محسوس کر رہے ہیں اور وہ اس خوبصورت مْلک کو جاننے اور یہاں کے لوگوں اور ثقافت سے واقفیت حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر وہ دونوں مْلکوں کے درمیان تعلقات کومزید مضبوط کرنے پر کام جاری رکھیں گے۔