بس اسٹینڈ پر کھڑی لڑکی کو تنگ کرنے پر 2 لڑکوں کو 2 سال قید

226

کراچی: بس اسٹینڈ پر لڑکی کو تنگ کرنے اور تضحیک کرنے سے متعلق مقدمے میں ملزم جعفر اور فیضان کو2،2 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ آوارہ لڑکوں کا لڑکی کو تنگ کرنا مہنگا پڑگیا، کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نیاز حسین کاندھڑو کی عدالت نے بس اسٹینڈ پر لڑکی کو تنگ کرنے اور تضحیک کرنے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے 2ملزمان جعفر اور فیضان کو 2، 2سال قید کی سزا سنادی۔

مدعی کے مطابق میری بیٹی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتی ہے، بس اسٹاپ جاتے ہوئے روزانہ کچھ لڑکے اسے تنگ کرتے ہیں، 28 اگست 2021 کو پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی، پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نیاز حسین کاندھڑو نے دونوں ملزمان کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، جب کہ ملزمان پر 10، 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔