پہلی ایٹمی طاقت بننے کے24برس مکمل، یوم تکبیر 28مئی کو منایاجائے گا

489
nuclear power

اسلام آباد: پاکستان کودنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کے24برس مکمل ہونے پر یوم تکبیر 28مئی کو منایاجائےگا ۔

یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین ایٹمی دھماکوں کے تناظر میں محسن ملک و قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

یوم تکبیر کے حوالے سے پروقار تقاریب منعقد کی جائیں گی۔  28مئی 1998ء کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میںچاغی کے مقام پر بھارت کی جانب ایٹمی دھماکوں کے بعد ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میںساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیاقبل ازیں امریکہ،برطانیہ،روس،چین،فرانس اور بھارت ایٹمی طاقت کے حامل ملک ہیں  پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔