خریدار نہ ملنے پر ویکسین بنانے والی افریقی کمپنی نے کام بند کردیا

305

جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقا میں کورونا ویکسین بنانے والی پہلی کمپنی نے خریدار نہ ملنے پر ویکسین بنانا بند کردیا۔ جنوبی افریقا کی کمپنی ایسپن فارماکیئر نے اعلان کیا ہے کہ وہ آرڈرز نہ ملنے کے باعث کووڈ انیس ویکسین بنانا بند کر رہی ہے ، تاہم دیگر ادویات کی تیاری جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ براعظم افریقا میں کورونا ویکسین کی تیاری کو عالمی سطح پر سراہا گیا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کوویکس کی جانب سے 2.1ارب خوراکوں کا آرڈر تو دیا گیا تھا لیکن یہ آرڈر نہ تو ایسپن کمپنی کو ملا اور نہ ہی کسی اور افریقی کمپنی کو دیا گیا۔