ڈیرہ بگٹی ،ہیضے کی وبا سے بچی چل بسی متاثرین کی تعداد 17 سو ہوگئی

285

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا پر قابو نہ پایا جاسکا،متاثرہ افراد کی تعداد سترہ سوسے تجاوز کرگئی۔ بیماری سے مزید ایک بچی دم توڑ گئی۔اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی بیماری کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی۔ وبا سے ایک بچی چل بسی جس کے بعدجاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق پیر کو مذکورہ علاقے سے گزشتہ روزمزید 234 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعدمتاثرہ افراد کی تعداد سترہ سو سے تجاوز کر گئی۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز کھیتران نے کہا ہے کہ دوسری طرف بلوچستان حکومت نے ڈیرہ بگٹی کے واٹرسپلائی منصوبوں کے لیے 30 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بیماری کے علاج کے لیے عارضی سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں ،جہاں محکمہ صحت اور ڈبیلو ایچ او کی ٹیمیں موجود ہیں۔دریں اثنا علاقہ کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت علاقے میں صاف پانی کی فراہمی اور وباء پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔