حیدرآباد کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ ،3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

265

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور سے کراچی آنے والی رحمن بابا ایکسپریس بولاری اور میٹنگ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور ٹرین کے انجن سمیت بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا جب کہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور حادثے کی وجہ بھی فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ ڈاؤن ٹریک پر رحمن بابا ایکسپریس کی5کے قریب بوگیاں پٹری سے اتری ہیں جب کہ حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہے۔دوسری جانب ترجمان ایدھی کا بتانا ہے کہ رحمن بابا ٹرین حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور قریب ترین کوٹری تعلقہ اسپتال میں بھی حادثے کا کوئی زخمی نہیں لایاگیا تاہم حادثے کے مقام پر ایمبولینس اور رضا کاروں کی بڑی تعداد بھیج دی گئی ہے۔