شہر قائد میں اومیکرون کرونا وائرس کے تیسرے ویرینٹ کی تشخیص ہو گئی

344

کراچی: شہر قائد میں اومیکرون کرونا وائرس کے تیسرے ویرینٹ کی تشخیص ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آغا خان یونیورسٹی اسپتال نے اومیکرون کے تیسرے ویرینٹ کی تشخیص کر دی ہے، تیسرے ویرینٹ کو بی اے۔ٹو۔ون ٹو کا نام دیا گیا ہے۔

اس سے قبل این آئی ایچ نے بی اے۔ٹو۔ون ٹو۔ون کے دوسرے ویرینٹ کی تشخیص کی تھی۔آغا خان یونیورسٹی اسپتال نے محکمہ صحت سندھ کو نئے ویرینٹ سے متعلق آگاہ کر دیا، وبائی صورت حال سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت سندھ نے الرٹس جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے ہدایت جاری کی ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی کونٹیکٹ ٹریسنگ سمیت سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کرونا ٹیسٹنگ کو بڑھایا جائے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اومیکرون کی ذیلی اقسام کے زیادہ پھیلا کا خدشہ ہے

۔یاد رہے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت قومی ادارہ صحت میں اجلاس ہوا تھا، جس میں بتایا گیا کہ اومیکرون کا نیا ویرینٹ قطر سے آئے مسافر میں پایا گیا تھا، اومیکرون کی معمولی علامات والا مریض اب صحت یاب ہے اور مریض کے خاندان کے تمام افراد کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔