۔12مئی کوشہید محمد نواز نے بہادری کی تاریخ رقم کی، ایاز پلیجو

260

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے سانحہ 12 مئی 2007ء میں تحریکی کارکن محمد نواز سمیت48شہداء کی 15ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید محمد نواز12مئی عدلیہ بحالی جمہوریت کی بحالی کے لیے ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ جب آمر نے آئین وقانون کو پامال کرتے ہوئے انصاف کا قتل کیا اس وقت شہید محمد نواز بھی اس ہزاروں افراد میں شامل تھے جو آمر کے سامنے ڈٹ گئے ۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے استقبال کے لیے آنے والوں پر ایم کیو ایم دہشتگردوں نے سر عام فائرنگ کی اس سارے خونی کھیل کی سرپرستی اسلام آبااد میں بیٹھا آمر کررہا تھا اور فتح و طاقت کا اظہار کررہا تھا۔ انہوںنے کہاکہ نواز کا خون رائیگا نہیں جائے گا اور بہت جلد ان دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔