موجودہ حکومت لوڈشیڈنگ مسئلہ کے حل کیلئے پرعزم ہے، مفتاح اسماعیل

401

اسلام آباد: خزانے اور محصولات کے وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے بخوبی آگاہ ہے اور یہ مسئلہ حل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں توانائی اور پٹرولیم کے شعبہ کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس کو بجلی گھروں کیلئے ایندھن کی فراہمی کی صورتحال اور ان بجلی گھروں کو چلانے کیلئے درکار فنڈزسے متعلق بریفنگ د ی گئی۔

وزیر خزانہ نے لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا