سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری

108

220428-08-3
لندن( آن لائن ) حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا۔سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاسپورٹ ملنے کے بعد پاکستان واپسی کے حوالے سے فیصلہ کروں گا اور پاکستانی حکام نے پاسپورٹ کے جاری ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ کبھی ٹیکس چھپایا اور نہ ریٹرن تاخیر سے فائل کیا۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کے لیے لندن سفارتخانے میں اپنی دستاویزت جمع کرائی تھیں۔ اس سے قبل ن لیگی قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کیا گیا۔نواز شریف کو جاری کیے گئے پاسپورٹ کی مدت10 سال ہے، نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا بلکہ عام پاسپورٹ جاری کیا گیا۔