قبلہ اول کی آزادی کیلیے عالم اسلام کو جر ت مندانہ فیصلہ کر ناچاہیے

257

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ محمدافزازپڈھانہ نے فلسطین میں صہیونی قابض افواج کی دہشت گردانہ سرگرمیوں اور سوئیڈن میں اسلام دشمن قوتوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے اعلانات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ اور او آئی سی سے اپیل کی کہ وہ ان واقعات کا نوٹس لے۔انہوں نے کہاکہ امہ مسلمہ کو اللہ پرتوکل اوراپنی پوری قوت سے متحد ہو کر اسرائیل کے ظلم وجبر سے مسجداقصیٰ کو آزادکروانے اوراپنے فلسطینی بھائیوں کی مددکرنی چاہیے۔حافظ محمدافزازپڈھانہ نے کہاکہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے عالم اسلام کو جر ت مندانہ فیصلہ کر ناچاہیے تاکہ فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کاسلسلہ ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے۔ایپکا رہنمائوںنے کہا کہ اسرائیلی درندوں نے رمضان المبارک کی بابرکت سعادتوں میں فلسطینی مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے اس سے دنیا پر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اس سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انھوں نے کہا کہ مسلمان کسی صورت میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کو برداشت نہیں کر سکتے۔اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم نے کہاکہ اسرائیلی درندوں کی جرات کی بڑی وجہ امت مسلمہ کی قیادت کا کمزور موقف اور اسرائیلی مظالم پر وقتی مذمتی بیان ہے۔ قبلہ اول کی آزادی کے لئے دوٹوک موقف کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عالم اسلام کو اس حوالے سے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اسلامی ممالک کی انکھیں کھل جانی چاہئیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان طلبہ ملازمین فلسطینی عوام کے ساتھ آج بھی کھڑی ہے۔