حکمران اورتاجربرادری عوام پر رحم کریں، علامہ حسن ظفرنقوی

1105

کراچی(پ ر) رہنما مجلس وحدت المسلمین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ رمضان کی آمد پر حکمران اور تاجر برادری عوام پر رحم کریں ۔اشیاء خورد و نوش اور ضروریات زندگی کے استعمال کی قیمتیں کم کی جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر حضرات گران فروشوں پر نظر رکھیں،تاکہ غریبوں کی داد رسی ہو اور اس ماہ میں عام آدمی بھی اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکے۔