ٹنڈومحمدخان :حق سچ فلاحی تنظیم اور فاطمیہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ کیمپ

309

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) سماجی تنظیم حق سچ فلاحی تنظیم کے چیئرمین پیر ثاقب سجا د جان سرہندی کی ہدایت پر سول اسپتال ٹنڈومحمدخان میں حق سچ فلاحی تنظیم اور فاطمیہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ بلڈ کیمپ لگایا گیا، جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے تھلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے خون کے عطیات دیے۔اس موقع پر حق سچ فلاحی تنظیم کے چیئرمین پیر ثاقب سجاد جان سرہندی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تھلیسمیا ایک موذی مرض ہے ، جس کا علاج ناممکن ہے ، اس بیماری کے باعث معصوم بچے خون کی کمی کے باعث جاں بحق ہوجاتے ہیں۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم تھیلسیما کے مرض میں مبتلا بچوں کی مدد کے لیے زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں ، تاکہ معصوم بچوں کی مدد ہوسکے۔