ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد، میٹرو سروس بھی بند

169

اسلام آباد:اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون میں جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی۔ضلعی انتظامیہ نے ریڈزون میں ایک سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کردی ہے، ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں 2 روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے،

پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا،نوٹی فیکیشن کے مطابق میٹرو سروس کو بھی فوری طور پر بند کردیا گیا ہے، فیصلہ امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے پر کیا گیا، دفعہ 144 فوری نافذ ہوگی اور خلاف ورزی پر کارروائی کی جائےگی۔پولیس حکام کے مطابق ریڈ زون داخلہ کے لئے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ استعمال کیا جا سکے گا جبکہ ریڈ زون جانے والے تمام راستوں پر کنٹینرز نصب کئے جائیں گے۔حکام نے بتایا ہے کہ

اتوار کو راولپنڈی سے سیاسی جماعتوں کی ریلیوں کو بھی اسلام آباد نہیں جانے دیا جائے گا اور اس دن دو مختلف شفٹوں میں مجموعی طور پر 8 ہزار اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔سیکیورٹی کے لئے تین ہزار اہلکار پنجاب پولیس، ایک ہزار ایف سی پہلے سے اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ سیکیورٹی انتظامات میں رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔خیال رہے کہ

پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں آج سے آنے والے وزٹرز کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے جبکہ اراکین اسمبلی کے ساتھ غیر ضروری افراد کو لانے سے روکنے کے لئے اسپیکر اسمبلی سے گذارش کی جائے گی،خیال رہے کہ اتوار 3 اپریل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی اور اس موقع پر ہنگامہ آرائی کا خدشہ بھی جاری کیا جارہا ہے۔تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وزیراعظم عمران خان عہدے سے فارغ ہوجائیں گے