خیرپور: نواب وسان کا 100 جیالوں کو گھر دینے کااعلان

92

خیرپور(پ ر) نواب علی وسان کی قیادت میں سیکڑوں گاڑیوں،کاروں،موٹرسائیکلوں پر مشتمل ہزاروں کارکنوں کی تاریخی ریلی،نواب علی وسان کا 20 سے زائد مقامات پر شاندار استقبال، کارکنوں کی جانب سے ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص نواب علی وسان طویل ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا ۔نواب علی وسان نے 5کروڑ کی ڈرینج سٹم اور بے نظیر بھٹو ہاوسنگ اسکیم کے تحت 100گھر بنا کر دینے کا بھی اعلان کیا۔نواب علی وسان کی موجودگی میں سیکڑوں افراد نے فنکشنل مسلم لیگ کو خیر باد کہہ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نواب علی وسان نے کہا کہ نیازی سرکار کی غلط پالیسوں کے باعث ملک کی معیشت آئی سی یو میں پڑی ہے ملک کی معیشت کو بچانا ہے تو نیازی کو بھگانا ہوگا عمران خان ایک ہفتے کا مہمان ہے کیونکہ عمران نیازی نے ہمیشہ جھوٹ اور یوٹرن کی سیاست کی ہے۔