حیدرآباد: سماجی کارکن کی گندگی کے ڈھیرپر لاپروائی کی مذمت

187

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) معروف سماجی کارکن صابر حسین قریشی نے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،تعفن اور مچھروں کی بہتات کے باعث بیماریوں کے پھیلاؤ پر بلدیہ کی لاپروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سٹی اور لطیف آباد میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں مچھروں کی بہتات ہے اور پورا شہر تعفن زدہ ہوچکا ہے لیکن بلدیہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ سڑکیں گلیاں گندے پانی کا جوہڑ بنی ہوئی ہے گندگی کے باعث شہر مچھروں کی نرسری بنا ہوا ہے جس کے باعث متعدد بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ انہوںنے صوبائی وزیر بلدیات سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری شہر بھر میں مچھر مار اسپرے اور گندگی کا خاتمہ کرکے مچھروں کی افزائش کو روکا جائے۔