سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ

206

کراچی: سندھ بھرمیں سی این جی دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے فرانچائز صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی پمپز کو جمعہ 01 اپریل صبح 8 بجے سے پیر 03 اپریل صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

ایس ایس جی سی کے مطابق گیس بند کرکے گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ترجمان سوئی گیس نے کہا کہ جنرل انڈسٹری اور کیپٹو پاور کو اتوار 03 اپریل صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 25 مارچ کو ایس ایس جی سی نے سندھ بھر میں سی این جی 72 گھنٹوں کے لیے بند کی تھی۔