لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے دوران 10زائرین جاںبحق

104

سہون ( مانیٹرنگ ڈیسک) حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر 3 روز کے دوران ایک خاتون سمیت 10 زائرین جاں بحق ہوگئے۔سہون میں جاری مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر 3 روز کے دوران ایک خاتون سمیت 10 زائرین جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور بیماری زائرین کی موت کا سبب بنی، ایدھی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے 10 افراد کا تعلق لاہور، فیصل آباد، صادق آباد اور دیگر شہروں سے ہے، مرنے والوں کی میتیں ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے آبائی شہروں کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔