ترین گروپ کا حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

505
ترین گروپ کا حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وزرا کی کوششوں کے باوجود ترین گروپ نے حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روٹھوں کو منانے کی حکومتی کوششیں ناکام ہوتی نظر آرہی ہیں، کیوں کہ حکومت کی جانب سے ترین گروپ کے ارکان کو منانے کی حکومتی کوششیں رنگ نہیں لا سکیں، حکومتی سطح پر ہرطرح سے ارکان سے رابطے کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،  تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ کے ارکان نے حکومت شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے جہانگیر ترین سے ٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان کی جہانگیر ترین سے بات نہیں ہوسکی۔

جب کہ دوسری جانب حکومت مخالف حکمت عملی رکھنے والی شخصیات کی ترین گروپ سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں، حمزہ شہباز بھی گروپ کے ارکان سے  ملاقات کرچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ حکومت مخالف اسٹینڈ لے چکا ہے، اور اس میں شامل ایم این ایز اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہو چکے ہیں، اور ترین گروپ نے حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔