عثمان بزدار اپنی کرسی بچانے کےلئے اب دوسروں کا سہارا لے رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

261
عثمان بزدار اپنی کرسی بچانے کےلئے اب دوسروں کا سہارا لے رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار اپنی کرسی بچانے کےلئے اب ٹیچر اور ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا سہارا لے رہے ہیں۔

آجکل تبادلوں اور فنڈز کی حکومتی ٹرالیاں اور ٹرک بھر کے ایوان وزیراعلیٰ پہنچ رہے ہیں۔چار سال پی ٹی آئی کے جن ایم پی ایز پر وزیراعلیٰ ہاﺅس کے دورازے بند رہے وہ آج کھل گئے ہیں۔عثمان بزدار اب صوبے کے مسائل کی بجائے ارکان اسمبلی کی فرمائش پر درجہ چہارم کے ملازمین کے بھی تبادلے کررہے ہیں۔

عثمان بزدار کے نیچے سے جب کرسی سرکنے لگی ہے تو ارکان اسمبلی یاد آگئے۔20ایم پی اے جہانگیر ترین کے گروپ میں، 30علیم خان گروپ میں 14چھینہ گروپ میں ہیں۔عثمان بزدار کے پاس صرف 100ایم پی اے رہ گئے ہیں۔دو،چار دنوں میں آدھے سے زیادہ دائیں ،بائیں ہونے والے ہیں۔عنقریب عثمان بزدار اکیلے ہی وزیراعلیٰ ہاﺅس میں مکھیاں ماریں گے