میرے کھلاڑیوں کومیچ فکسنگ کےلئے بھاری رقوم کا لالچ دیا جارہا ہے، عمران خان

518

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کے لئے میرے کھلاڑیوں کوبڑی رقوم کا لالچ دیا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ میں میچ فکسنگ کے خلاف جنگ میں مصروف ہوں۔ میرے کھلاڑیوں کوبڑی رقوم کا لالچ دیا جارہا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ میچ فکسنگ کے خلاف محاذ میں مصروف ہونے کی وجہ سے کراچی ٹیسٹ نہیں دیکھ سکا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بابراعظم نے شاندارفائٹ بیک کی قیادت کی اورکپتان والی اننگزکھیلی۔ بابراعظم نے عالمی معیار کی بیٹنگ کا شاندارمظاہرہ کیا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ زبردست فائٹ بیک پرپوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ رضوان اورشفیق کی اننگز خصوصا قابل تعریف ہیں۔