ملک میں پانی کا بحران سنگین ‘ سندھ ‘ پنجاب کو شارٹ فال کا سامنا

970

 

اسلام آباد (آن لائن) ملک میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔ سندھ اور پنجاب کو 50 فیصد پانی کے شارٹ فال کا سامنا ہے ۔ ارسا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب پانی کے بحران سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔پنجاب میں گندم کی فصل کو آخری پانی لگنے کا وقت ہے۔پنجاب کو 43 ہزار کیوسک کے بجاے 29 ہزار کیوسک پانی مل رہا ہے۔تربیلا بدستور ڈیڈ لیول پر ہے، منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ ایکڑ فٹ رہ گیا۔ ارسا ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسا نے پنجاب کو مقرر کردہ حصے کے مطابق پانی کے استعمال کی ہدایت کی ہے ۔ پنجاب نے ارسا کی ہدایت ماننے سے معذرت کر لی۔ پنجاب کا موقف ہے کہ طلب کے مطابق پانی استعمال نہ کیا تو گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پانی کے بحران کی بڑی وجہ دریائے کابل میں پانی کا بہائو نہ ہونے کے برابر ہے۔دریاے کابل میں پانی کا بہائو 3 سے 4 ہزار کیوسک ہے۔