ہنگورجہ:محکمہ فاریسٹ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم شروع

70

ہنگورجہ(نمائندہ جسارت) محکمہ فاریسٹ کی جانب سے موسم بھار شروع ہونے سے قبل تحصیل سوبھودیرو کے مختلف تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم شروع کردی جس کا افتتاح ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ہوش محمد شر،فاریسٹرطالب علی خاصخیلی ،گلاب خان کھوکھر نے مختلف پودے لگاکر کیا۔ اس موقع پر پروفیسر اطہر کھڑو،پروفیسر ضمیر بھٹو بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ پودہ اور درخت لگا سنت نبوی ہے درخت ماحول کو آلودگی سے پاک رکھتے ہیں اس کے لیے شجرکاری کرنا انتہائی ضروری ہے ۔