میانوالی واقعہ قرآن وسنت سے دوری کا نتیجہ ہے،شازیہ غیور

318

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ٹنڈوجام کی ناظمہ آپا شازیہ غیور احمد نے کہا ہے کہ میانوالی کا واقعہ افسوسناک اور جہالت کی نشانی ہے ہمارے جسم پر اللہ کی مرضی کے علاوہ کسی کی مرضی نہیں۔ انہوں نے یہ بات خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مصوم بچی کو گولیوں سے مارنا دور جہالت کی نشانی اور قرآن وسنت سے دوری کا نتیجہ ہے۔ اگر مجرم کو فوراً سر عام سزا نہ دی گئی تو پھر اس طرح کے واقعات کو روکنا مشکل ہو گا اور ان قتل کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ یوم خواتین پر مغرب زدہ خواتین کے نعرے کو مستر د کرکے خواتین نے ثابت کر دیا کہ ان کے جسم پر ان کی مرضی نہیں اللہ کی مرضی ہے اور وہ اپنی زندگی قرآن وسنت کے مطابق گزریں گی،اسی میں ہماری کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا ہماری سب سے اہم ذمے داری گھر کی ہے کہ اپنے بچوں کی تربیت قرآن وسنت کے مطابق کریں اس کے متعلق اللہ تعالیٰ کے سامنے ہمیں جواب دہ ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا اگر ہم نے اپنے بچوں کی تربیت قرآن وسنت کے مطابق کرلی تو پھر ملک میں قرآن وسنت کے نفاذ کو کوئی نہیں روک سکے گا۔