میزان بینک نے موبائل پر مبنی کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی سروس متعارف کرادی

755
میزان بینک نے موبائل پر مبنی کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی سروس متعارف کرادی

کراچی : پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک نے اپنی موبائل بینکنگ ایپ کے ذریعے صارفین کیلئے موبائل پر مبنی کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی سروس متعارف کرادی ہے،

میزان موبائل ٹیپ اینڈ گو’  نیئر فیلڈ کمیونیکیشن  (NFC)ٹیکنالوجی کی بنیادپر سروس ہے جس سے صارفین مرچنٹ آئوٹ لیٹس کی پوائنٹ آف سیلز (POS)مشینوں پر اینڈرائیڈ اسمارٹ فونزپر ٹیپ کے ذریعے ادائیگی کرسکتے ہیں۔  اس وقت دستیاب ادائیگیوں کے محفوظ طریقوں میں سے ایک موبائل پر مبنی کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کا طریقہ ہے ۔ اس میں ٹوکنائزیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتاہے جس کی وجہ سے ادائیگی کے وقت کارڈ نمبر ظاہر نہیں کیاجاتا۔ اس کے علاوہ فون کو کارڈادائیگی مشین (POS)پر انلاک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ فزیکل کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرتے وقت پن (PIN)درج کرنے جیساہے۔ مکمل طورپر محفوظ ہونے کے علاوہ موبائل پر مبنی کنٹیکٹ لیس ادائیگیاں آج دستیاب کسی بھی دوسرے نظام کے مقابلے میں تیز ترین ادائیگیوں کا طریقہ ہے۔ صارفین میزان موبائل ایپ کے ذریعے اپنے ڈیبیٹ کارڈ زکا ڈیجیٹل ورژن بناسکتے ہیں اور پھرادائیگیوں کیلئے این ایف سی فیچر کاا ستعمال کرتے ہوئے اپنے سمارٹ فون کو ٹیپ کرسکتے ہیں۔ اس سسٹم کے تحت ادائیگیوں کیلئے ڈیبیٹ کارڈ ساتھ رکھنے کی ضروررت نہیں ہے۔

میزان بینک کے ہیڈ آف الٹرنیٹ ڈسٹری بیوشن چینلز شارق مبین نے اپنے بیان میں کہاکہ ملک میں کنٹیکٹ لیس کارڈز متعار کرانے میں میزان بینک کا اہم کردار ہے ۔ میزان ٹیپ اینڈ گو متعارف کراکر میزان بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں کلیدی پلیئر کے طورپر اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط بنایاہے۔ ہم ہمیشہ اپنے صارفین کے ادائیگیوں کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے جدید ترین گلوبل انوویشنزمتعارف کراتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوویڈ 19کی وبا کی وجہ سے کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے اورہم اپنے صارفین کو ادائیگیوں کے محفوظ طریقے استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔