پنجاب: ہفتے میں تین روز سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ 

552
پنجاب: ہفتے میں تین روز سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ 

لاہور: لاہور سمیت پنجاب میں ہفتے میں تین روز کیلئے سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کرلیاگیا ۔

بتایاگیا ہے کہ پہلے ہفتے میں پیر ،بدھ اور جمعہ کو گیس اسٹیشن کھولے جائیں گے اور صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک گیس ملے گی، دوسرے ہفتے سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔وفاقی حکومت نے گیس کی قلت کے باعث موسم سرما میں سی این جی اسٹیشنز کو بند کیا تھا۔

ملک میں گیس کے بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کیا تھا تاہم سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں 85 روز بعد ہفتے میں تین روز کے لئے سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے گئے ہیں۔