پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے خلاف سردار عثمان بُزدار کھل کر میدان میں آگئے 

614
پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے خلاف سردار عثمان بُزدار کھل کر میدان میں آگئے 

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کھل کر میدان میں آگئے ۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے قیادت کو پیغام دیاکہ علیم خان بطور وزیر اعلی کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی کو منصب دیا جائے یا میرے پاس رہنے دیا جائے۔

ذرائع عثمان بزدار نے کہاکہ علیم خان قابل قبول نہیں ارکان اسمبلی میں بھی انکے خلاف جذبات ہیں۔ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ،چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ کے مثبت جذبات پر اظہار تشکر کیا ۔ ذرائع کے مطابق وزارت اعلیٰ کے حوالے سے انکا نام تجویز کرنے پر چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 183 ارکان اسمبلی ہیں اور اسمبلی میں تحریک انصاف کے اتحادیوں کے ساتھ 198 ارکان ہیں۔ذرائع کے مطابق  پنجاب میں حکومت اتحادی (ق) لیگ کے 10، آزاد 4 اورایک رکن اسمبلی راہ حق پارٹی کا ہے جب کہ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے پاس 173 ارکان اسمبلی ہیں  جن میںٰ (ن) لیگ کے 165، پیپلز پارٹی کے 7  اور ایک آزاد رکن اپوزیشن کے ساتھ ہے۔ذرائع کے مطابق کسی بھی پارٹی کو پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے 186 ووٹ درکارہوتے ہیں اس لیے جہانگیر ترین گروپ کے 20 ارکان (ن) لیگ کا ساتھ دیں تو بزدارحکومت ختم ہوسکتی ہے۔