ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز 10مارچ کوہوگا

485

ٹنڈوجام(جسارت نیوز)سندھ زرعی یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مشرکہ تعاون سے “کامیاب نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام” کا آغاز 10 مارچ کوہوگا، جس میں سندھ کے پانچ ڈویژنوں کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینگے، جس کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹرفتح مری اور ھیک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل کریں گے، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے”کامیاب نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام” کا آغاز 10 مارچ سے کیا جا رہا ہے، جس میں سندھ کے پانچ ڈویژنوں کے نوجوان مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ جس میں سندھ کی کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد اور سکھر کے نوجوانوں کو ریسلنگ، ہاکی، فٹ بال، کرکٹ، ویٹ لفٹنگ سمیت نوجوانوں کو مواقع میسر ہونگے، سندھ زرعی یونیورسٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے کامیاب نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کی زیرمیزبانی پانچ ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور شھید بینظیرآباد کے 15 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں اور لڑکیوں کو ریسلنگ، ہاکی، فٹ بال، کرکٹ اور ویٹ لفٹنگ اور فیمیل کھلاڑیوں کے لیے 25 مختلف قسم کے گیمز شامل ھونگے، جس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جب کہ پہلے مرحلے میں حیدرآباد اور میرپورخاص کے نوجوانوں کے لیے سندھ زرعی یونیورسٹی اسپورٹس کمپلیکس میں ریسلنگ ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کے مقابلے 10 اور 11 مارچ کو شروع ہونگے۔