صنعتی ریلیف پیکیج معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا ،نصراللہ مغل

304

لاہور(کامرس ڈیسک) ممتازصنعتکار ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نصراللہ مغل کہا ہے کہ حکومت کا صنعتی ریلیف پیکیج معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا۔اور اس پر عملدرآمد سے پاکستان کے مہنگائی سے متاثرہ عوام کو بڑا ریلیف ملے گا ، یہ پیکیج سرمایہ کاری کے مواقع میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔اس پیکیج سے صنعتکار و تاجر برادری کا اعتماد بحال ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون شپ کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نصر اللہ مغل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے اقتصادی پیکیج کی صورت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر اور بجلی کی ٹیرف میں5روپے فی یونٹ کمی نے عوام اور خاص طور پر کاروباری برادری کو بڑا ریلیف دیا ہے ۔