سعود آباد میں گھر میں کھڑے شخص سے ڈکیتی کی ویڈیو دیکھ کر شہری دنگ رہ گئے

181

کراچی: نیا دن اور شہر میں ایک اور خوفناک واقعہ کراچی کے علاقے سعود آباد میں گھر میں کھڑے شخص سے ڈکیتی کی ویڈیو دیکھ کر شہری دنگ رہ گئے۔

کراچی میں راہزنی کی وارداتوں میں بے تحاشہ ہوچکا ہے جس کے بعد پاکستان کے معاشی حب کو اگر مقبوضہ کراچی سے تشبیہ دی جائے تو شاید غلط ہوگا۔کیوں کہ یہاں پیشہ ور ملزمان کو شہریوں کو تواتر سے لوٹ ہی رہے ہیں لیکن عوام کی حفاظت کے دعویدار اور پولیس اہلکار بھی کئی مواقعوں پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔حالیہ واقعہ کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے سعودآباد میں پیش آیا جہاں ڈکیتوں نے گھر کے اندر موجود شہری کو لوٹ لیا۔

واقعہ 28 فروری پیر کے روز پیش آیا جس کی ایک منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو منگل یکم مارچ کو سوشل میڈیا کی زینت بنی۔ویڈیو شیئر کرنے والے صارف سید فیصل حسین نے کیپشن دیا کہ ڈکیتوں کی ہمت اور لٹنے والی شہری کی بے بسی۔ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے متعدد افراد نے پیپلزپارٹی رہنما اور کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کو مینشن کیا تو ان سے پوچھا کہ کیا یہ ڈرامے کی شوٹنگ ہو رہی ہےایک اور صارف نے لکھا کہ کیا کوئی امن عامہ کی بگڑتی صورتحال کو دیکھ رہا ہے جب کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری مہوش اعجاز نے اس حادثے کو نیا دن اور کراچی میں ایک اور خوفناک واقعہ سے تشبیہ دی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی کازوے پر متعدد مسلح ملزمان نے پولیس کی طرح ناکہ لگاکر متعدد شہریوں کو لوٹا تھا۔