حکومت کاپاکستان آسٹریلیا سیریز کے دوران سڑکیں مستقل بند کرنے کا فیصلہ

380
حکومت کاپاکستان آسٹریلیا سیریز کے دوران سڑکیں مستقل بند کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے پاکستان آسٹریلیا سیریز پلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران میچ ڈبل روڈ 9th ایونیو چوک تک بند رہے گی، راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی 9th ایونیو ٹریفک فیض آباد استعمال کرے گی۔

اعلامیہ کے مطابق نائتھ ایونیو سے آنے والی ٹریفک آئی جے پی روڈ استعمال کریگی، کرکٹ ٹیم کی آمد کے وقت سکستھ روڈ تا فیض آباد مکمل بند ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹیموں کے آتے وقت اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک سکستھ روڈ سے مری روڈ پر اسکے گی، ٹیموں کی روانگی کے وقت اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شائقین کے لیے جنرل پارکنگ راول روڈ شاہین چوک سول ایوی ایشن گراونڈ میں ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج 5th روڈ میں شائقین جنرل پارکنگ اور 6th روڈ عقبی گیٹ سے نکل سکیں گے، راول پارک شاہین چوک میں شایقین موٹرسائیکل پارک کر سکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پارکنگ سے گراونڈ تک شایقین کرکٹ کو بس سروس مہیا کی جائے گی۔