پنجاب کے تمام تحصیل ہیڈ کواٹرز اسپتالوں میں طبی سہولیات جلد فراہم کی جائیں گی

359

کلرکہار: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تمام تحصیل ہیڈ کواٹرزہسپتالوں میں طبی سہولیات جلد فراہم کی جائیں گی، ٹی ایچ کیوہسپتال کلرکہارمیں ڈائیلسزسنٹر کی مزید توسیع کریں گے، اس علاقے کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی کو پورا کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں دلھہ سمیت مزید2مقامات پر اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سینٹرزقائم کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد نے ہفتہ کوٹی ایچ کیو ہسپتال کلرکہارمیں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیااور مریضوں کی عیادت کی، انہوں نے ٹی ایچ کیوہسپتال کلرکہارمیں ادویات سمیت دیگرطبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ انکو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا،ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرکہارمیں نئی ایمرجنسی کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کلرکہارمیں مریضوں کو بہترطبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، یہاں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی تسلی بخش ہیں، ٹی ایچ کیوہسپتال کلرکہارمیں ڈائیلسزکی سہولت دستیاب ہوگئی ہے جبکہ پہلے مریضوں کو ڈائیلسزکروانے کیلئے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی جانا پڑتا تھا۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ٹی ایچ کیوہسپتال کلرکہارمیں ڈائیلسزسنٹر کی مزید توسیع کریں گے، اس علاقے کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی کو پورا کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں دلھہ سمیت مزید2مقامات پر اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سینٹرزقائم کئے جائیں گے۔