پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل رینک پر ترقی

151

اسلام آباد (آن لائن) پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل رینک پر ترقی ہو گئی۔ کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل بننے والے پہلے ہندو افسر ہیں۔ ہندو ایکٹیوسٹ کپل دیو نے مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے کہ تاریخ رقم ہوگئی، پاک فوج کے پہلے ہندو لیفٹیننٹ کرنل کیلاش کمار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔