فیصل واوڈا نااہلی کیس‘عدالت عظمیٰ میں سماعت کے لیے مقرر

110

اسلا م آباد(صباح نیوز)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کا کیس عدالت عظمیٰ میں سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔چیف جسٹس نعمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ یکم مارچ کو نااہلی کیس کی سماعت کرے گا۔فیصل واوڈ کی نااہلی کیس میں عدالت عظمیٰ کے بینچ میں عمر عطا بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔ فیصل واوڈاپی ٹی آئی حکومت میں وفاقی وزیر اور بعد ازاں سینیٹر رہے، فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن نے تاحیات نااہل کردیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما کی اپیل مسترد کردی تھی۔فیصل واوڈا نے ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کررکھا ہے۔