پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی 

347
پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی  راولپنڈی(صباح نیوز)پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل رینک پر ترقی دی گئی ۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل بننے والے پہلے ہندو افسر ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں ترقی پانے والے ہندو افسر کی پوسٹ لگاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے لیے فخر ہیں‘ پاک فوج زندہ باد۔