پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے ،این ایل ایف

174

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر سید نظام الدین شاہ، سیکرٹری شکیل احمد شیخ،سینئر نائب صدر عبد الجبار سومرو، حیدرآباد زون کے جنرل سیکرٹری اعجاز حسین انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ او ر دیگر رہنمائوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے نتیجے میں اشیا ضروریات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے لیکن غریب محنت کشوں کی اجرتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے وفاقی حکومت پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ غریب محنت کشوں کا بھی کچھ خیال کرے اور اشیا ضروریات کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور تنخواہوں میں مناسب اضافہ کا نہ صر ف فوری اعلان کرے بلکہ اس اعلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ زندگی کے ہر شعبہ کو شدید طور پر متاثر کرتا ہے حکومت اس شعبہ میں کمپنیوں کی اجارہ داری اور نا جائز منافع خوری ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے ۔ان رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین اور محنت کشوں کی کم از کم اجرت 40ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے اور صوبائی حکومتوں کو پابندکیا جائے کہ وہ اپنے متعلقہ محکموں کے ذریعے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔