ملک کو مارشل لا کی جانب دھکیلا جارہا ہے ، رسول بخش خاصخیلی

159

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر رسول بخش خاصخیلی، جنرل سیکرٹری نور احمد کاتیار، لال جروار ودیگر نے کہاکہ ملک میں پارلیمنٹ کو غیر اعلانیہ طور پر معطل کرکے صدراتی آرڈیننس کے ذریعے ملک کو چلا کر مارشل لا کی جانب دھکیلاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ پیکا آرڈنینس کو لاکر میڈیا کو قید کیا گیا ہے دوسری جانب مشرف دور کی طرح دہشت گردوں کو ہتھیار اٹھانے کی اجازت دے دی گئی ہے انہوںنے سامراجی قوتیں سندھ میں لسانی بنیاد پر قتل عام کرانا چاہتی ہیں جس کے لئے ایم کیو ایم کوا یک مرتبہ پھر چھوٹ دی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے جلسہ میں لوگوں کو ہتھیار اٹھانے پر اکسایاجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قائد اعظم کے پاکستان کی مخالف قوتیں لوگوں کو ہتھیار اٹھانے پر اکسا رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس سے قبل میں یہ قوتیں 12 مئی سمیت کتنے ہی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہے ہیں جس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ دہشت گردوں کو طاقتور کرکے اپنے اقتدار کو دوام بخشنا چاہتی ہیں۔