لسبیلہ:امریکی کمپنی کا لگژری جہاز گڈانی پہنچ گیا

166

لسبیلہ(نمائندہ جسارت)حب گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر ایک اور لگژری مسافر بردار جہاز پہنچ گیا سنچری ہارمنی نامی بحری جہاز گڈانی پلاٹ نمبر 40،42 پر 2 روز تک لنگر انداز ہو گا، جہاز کو امریکی کمپنی کارنول کروز لائن نے 1993 میں تیار کیا تھا 15 منزلہ بحری جہاز کا وزن 31 ہزار ٹن بتایا جاتا ہے،محل نماء بحری جہاز کی لمبائی 262 میٹر اور چوڑائی 32 میٹر تک ہے، جس میں2500 کمرے اور 3 ہزار سے زائد مسافر سفر کرسکتے ہیں، جہاز 28 سال کی مدت پوری کرچکا ہے حب گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں اسکریپ کیا جائے گا، گڈانی شپ بریکنگ یارڈ آنے والا دوسرا لگژری جہاز ہے جو ٹکڑے ٹکڑے کیا جائیں گے۔