ماتلی:مسافر بسوں کی قلت سنگین صورتحال اختیار کر گئی

146

 

ماتلی(نمائندہ جسارت)ڈگری حیدرآباد روٹ پر مسافر بسوں کی قلت سنگین صورتحال اختیار کر گئی۔ واضح رہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حیدرآباد سے اس روٹ پر 70 بسوں کے شیڈول کا ٹائم ٹیبل منظور کرایا گیا ہے لیکن اس روٹ کی 30 بسیں مکمل طور پر غائب ہیں اور جو 40 بسیں چلتی ہیں ان میں سے بھی اکثر بسیں روٹ پر چلانے کی بجائے بکنگ پر چلائی جاتی ہیں۔آر ٹی اے انتظامیہ کی جانب سے ریکارڈ میں رجسٹرڈ بسوں کے حساب سے جو ٹائم شیڈول ترتیب دیا گیا ہے اس کے تحت ہر 8 منٹ بعد بس کو حیدرآباد ڈگری کے جنرل بس اسٹینڈ سے روانہ ہونا ہوتا ہے۔ لیکن ایک بس 3 سے 4 بسوں کا ٹائم لے کر روانہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے سے ڈگری سے ماتلی کے درمیان کے تمام چھوٹے بڑے اسٹاپ پر مسافروں کا ہجوم رہتا ہے۔اس روٹ کی جب مزید چند بسیں بکنگ پر چلی جاتی ہیں تو ایک بس سے دوسری بس کا درمیانی وقفہ 40 سے 50 سیکنڈ تک بڑھ جاتا ہے۔کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر بدین صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے بس مالکان کو ٹائم شیڈول کے مطابق بسیں چلانے کا پابند بنانے کے لیے قدم اُٹھائیں۔