کیا عمران خان وزارت عظمیٰ کی مدت پوری کر پائیں گے؟

872
نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے،  عمران خان 

وزیر اعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کی مدت پوری کر پائے گی یا نہیں، اس متعلق نیا سروے آگیا ہے۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے گئے سروے میں 53 فیصد پاکستانیوں کا ماننا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہوں گے جب کہ 30 فیصد نے اس سے انکار کیا۔

گیلپ سروے کے مطابق وزیر اعظم کی مدت مکمل ہونے کی سب سے زیادہ امید بلوچستان سے 75 فیصد افراد نے کی جب کہ پنجاب سے 55، سندھ سے 49 اور خیبر پختونخوا سے 45 فیصد شہریوں نے مدت مکمل ہونے سے متعلق پُرامید ہونے کا کہا۔

کارکردگی سے متعلق سوال پر 34 فیصد نے کارکردگی کو اچھا اور 34 فیصد نے برا قرار دیا۔ سروے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی ہے۔

اس سے قبل گیلپ پاکستان کے سروے میں پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کارکردگی سے مطمئن افراد کی شرح سب سے زیادہ نکلی تھی۔

سروے کے مطابق پنجاب میں 58 فیصد، خیبرپختونخوا میں 46 فیصد جبکہ سندھ میں 51 فیصد افراد نے نواز شریف کی کارکردگی سے مطمئن ہونے کا کہا۔

عوامی رائے کے مطابق 2018 کے مقابلے میں جنوری 2022 میں پنجاب میں وزیراعظم عمران خان سے مطمئن افراد کی شرح کم ہو گئی البتہ خیبرپختونخوا میں عمران خان سے مطمئن افراد کی شرح میں اضافہ ہوا جب کہ سندھ میں عمران خان کی مقبولیت کی شرح برقرار رہی۔