رینجرز اور اے این ایف کی مشترکہ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

288

کراچی: رینجرز اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق پاکستان رینجرزسندھ اوراینٹی نارکوٹیکس فورس(اے این ایف) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون عبداللہ  گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کی۔

کارروائی کے نتیجے میں منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان صدام حسین اور احسان اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 174کلو سے زائدمنشیات برآمد کر لی ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مالیت تقریبا ایک کروڑ روپے ہے۔ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کوبمعہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز  نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔