محمد حسین محنتی کا سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی کا خیر مقدم 

320
محمد حسین محنتی کا سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی کا خیر مقدم 

کراچی: امیرجماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی کا خیرمقدم کرت ہوئے کہا ہے کہ 38 سال کے بعد سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

انہوں ہفتے کو اپنے بیان میں زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری و اسلامی روایات کے مطابق طلبہ تنظیموں کو کام کرنے کا موقعہ دیا جائے۔ طلبہ یونین کی بحالی سے نہ صرف تشدد و غیرجمہوری حرکتوں کی روک تھام ہوگی بلکہ اپنی مرضی کی قیادت کو منتخب کرنے کا حق اورملک و قوم کو اہل،نڈرو بھادر قیادت ملے گی۔