سی این جی اسٹیشنز 14 فروری سے دوبارہ کھل جائیں گے

280

کراچی: سی این جی استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کے لیے اچھی خبر آگئی۔آر ایل این جی والے سی این جی اسٹیشنز 14 فروری سے دوبارہ کھل جائیں گے، تمام سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق ان اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 14 فروری کو صبح 8 بجے دوبارہ شروع ہوجائے گی۔

گزشتہ ماہ سی این جی پر سیلز ٹیکس کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں ریجن ون کے لیے قیمت 134 روپے 57 پیسے اور ریجن ٹو کیلیے قیمت128 روپے گیارہ 11 پیسے مقرر کی گئی تھی۔فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر ) نے سی این جی پر سیلز ٹیکس کیلیے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ریجن ون کے لیے سی این جی کی صارف قیمت 134 روپے 57 پیسے اور ریجن ٹو کیلیے سی این جی کےصارف نئی قیمت128 روپے گیارہ 11 پیسے مقرر کی گئی تھی۔ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ریجن ون میں خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور پوٹھوہار جبکہ ریجن ٹو میں سندھ اور پنجاب کے دیگرعلاقے شامل ہیں۔