کراچی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سےاسکول ٹیچرجاں بحق،بیٹا شدید ذخمی

384

کراچی :شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سرکاری اسکول ٹیچر جاں بحق جبکہ بیٹا شدید ذخمی ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پیلا اسکول کے قریب فائرنگ کا واقع پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کا بیٹا زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے فوری  طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے چہرے، سر اور جسم کے دیگر حصوں پر گولیاں لگیں جب کہ اس کے بیٹے سلمان کو دو گولیاں لگیں۔ واردات میں 9 ایم ایم پستول استعمال کیا گیا اور جائے وقوعہ سے 8 نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جو پرائمری اسکول میں 16 گریڈ کا ٹیچر تھا اور اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بھی تھا، فائرنگ کے وقت سلمان اپنے بیٹے صبور کو اسکول سے لینے آیا تھا تاہم سلمان کی اہلیہ حملے کے نتیجے میں بال بال بچ گئی۔